ملتان (شوبز دیسک )پاکستانی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ’’مولاجٹ‘‘کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہوفلمز کارپوریشن نے ’’مولاجٹ2‘‘ کے پروڈیوسرز اور فلم میں شامل اداکاروں کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مولاجٹ ‘‘کا شمار پاکستانی سینما کی چند یاد گار فلموں میں ہوتا ہے۔ ’’مولا جٹ‘‘ میں اداکار سلطان راہی، مصفطیٰ قریشی اور آسیہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ مصطفیٰ قریشی نے فلم میں منفی کردار نبھایا تھا تاہم اس کردار میں بھی لوگوں نیانہیں اتنا زیادہ پسند کیا کہ یہی کردار ان کی شخصیت کی پہچان بن گیا اور تاریخ میں پہلی بار کوئی منفی کردار اتنا زیادہ مقبول ہوا۔ جب کہ سلطان راہی کو اس فلم نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔فلم کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہدایت کار بلال لاشاری نے ’’مولاجٹ 2‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو فلم میں کاسٹ کیا۔ جب سے فلم ’’مولا جٹ 2 ‘‘ بنانے جانے کا اعلان ہوا ہے شائقین فلم کابے صبری سے انتظار کررہے ہیں تاہم ’’مولاجٹ2‘‘ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے۔’’مولاجٹ‘‘ کے پروڈیوسر نے’’مولاجٹ 2 ‘‘کے پروڈیوسرزکو بغیر ان کی رضامندی لیے فلم دوبارہ بنانے کے لیے نوٹس(وارننگ لیٹر) جاری کیا ہے۔ یہ لیٹر باہو فلمزکارپوریشن اور سرور بھٹی کی جانب سے ہدایت کار بلال لاشاری سمیت فلم کی پوری کاسٹ کو بھیجا گیا ہے جن میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک بھی شامل ہیں۔
’’مولاجٹ2‘‘ پر ماہرہ، فواد، حمزہ اور حمائمہ کو نوٹس
Oct 27, 2017