اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میںظلم کی انتہا کر دی۔ کشمیری ماؤں، بہنوں اور جوانوں کی جرات کو سلام ہے۔ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وقت آ گیا ہے مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل کانفرنس بلائی جائے۔ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے لیگل ایشوز پر کھل کر بات کی جائے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی، اب تک لاکھوں کشمیریوں نے آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کشمیری آج بھی اپنی آزادی کی تحریک پر ڈٹے ہوئے ہیں۔