قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار ) کوٹ اسحاق میں عطائی نے ایکسپائر ڈرپ لگا کر معمر شخص کی جان لے لی۔ 70 سالہ ملک اسلم بخار کی دوائی لینے کے لئے محلہ کے عطائی نذیر عرف ڈاکٹر پگڑی والا کے پاس گیا جس نے اسے ایکسپائر ڈرپ لگا دی گھر پہنچتے ہی مریض کی حالت غیر ہو گئی اور ہسپتال لیجانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔بیٹے عمران نے الزام عائدکیا عطائی نے میرے والد کو ایکسپائر ڈرپ لگائی ہے۔