آرمی چیف نے 22 افراد کے قاتل 14 دہشت گردوں کو سزائے موت‘ 8 کیلئے عمر قید کی توثیق کر دی

Oct 27, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت اور 8 دہشت گردوں کی عمر قید کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ یہ دہشتگرد پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد تعلیمی اداروں پر حملوں، معصوم لوگوںکے قتل میں ملوث تھے۔ ان دہشتگردوں نے مجموعی طور پر 22 افراد کوقتل کیا، جن میں 3 سویلین تھے، ان دہشتگردوں نے فوج، ایف سی، پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا۔ دہشتگردوں میں رحمان علی، رحمت علی، سیف الرحمن، فضل محمود، ارشاد احمد، آفرین، باچا رحمن، محمد مجید خان، محمد عاقل، سیف اللہ شامل ہیں۔
سزائے موت / توثیق

مزیدخبریں