لاہور‘ فیروزوالا‘ اوکاڑہ(نامہ نگاران) شاہدرہ کے علاقے میںگھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میں 6بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ برکت ٹائون میں گھر کے کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میں ٹیوشن پڑھنے آئے بچے چھ بچے ملبے تلے دب گئے۔ 3سالہ طلحہ ، 4سالہ عرفات ، 7سالہ ابوذر، 9سالہ فرقان ،10سالہ موسیٰ اور 12سالہ سبحان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ خستہ حال دیوار گرنے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ نواحی قصبہ ٹھٹھہ گدڑ کاکے رہائشی شان محمد کی 4سالہ بیٹی عجلہ اور 6 سالہ بشرٰی صحن میں کھیل رہی تھیں کہ اچا نک گھر کی خستہ حال دیوار ان پر آ گری۔