ملتان ( سماجی رپورٹر )چیئر مین ویجی لینس کمیٹی کریم بخش نے اداکارہ آئمہ خان ،ارم خان اور سجاد شوکی کو وارننگ دیتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دیدی،مذکورہ فنکارکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورز ی پر طلب کیا گیا تھا،سٹارلٹ تھیٹر سے ہدایت کار زوار بلوچ او ر بابر تھیٹر سے یوسف کامران بھی پیش ہوئے ،چیئر مین ویجی لینس کمیٹی کریم بخش نے وضاحتی بیان سننے کے بعد تینوں فنکاروں کو وارننگ دی اور کام کرنے کی اجازت دے دی۔