خان گڑھ ( نمائندہ نوائے وقت) حکومتی ہدایات کے باوجود خانگڑھ و گردونواح میں اینٹوں کے ریٹ میں تاحال کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اینٹوں کے منہ مانگے اور خودساختہ ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نوٹس لینے سے گریزاں ہے شہریوں ' تاجروں نے اینٹوں کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔