100انڈیکس 924پوائنٹس کا اضافہ ،40556 پر پہنچ گیا

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید924پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 40556پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 70.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب58ارب 18کروڑ64لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوااور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کے مقابلے میں2 کروڑ 44لاکھ97ہزار شیئرز زائد رہا ۔سعودی امدادی پیکج کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو شروع ہونے والے تیزی کا تسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی برقرار رہاگزشتہ روز ابتدائی اوقات میں اگر چہ سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری یا منافع نکالنے کے معاملے میں تذبذب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ سے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا اور 40ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب مزاحمت دیکھنے میں آئی لیکن دوسرے سیشن میںسرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز میں کھل کر خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں 40ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 40100، 40200، 40300، 40400اور 40500کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتا چلا گیا۔ماہرین کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران برادر ملک کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آئوٹ پیکج کے اعلان نے پاکستان کی فنانشل مارکیٹ پر بہت ہی مثبت اثر ڈالا ہے، بازار حصص میں سرمایہ کاروں نے سعودی بیل آئوٹ پیکج پر بہت مثبت ردعمل دیا ہے ۔ مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس924.54پوائنٹس کے اضافے سے 40556.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن