عمران خان کے دورہ سے اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملے گی‘ چینی ترجمان

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے مابین اسٹرٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملے گی،پاکستانی حکومت کے بارے میں قرضوں سے متعلق مشکلات کی رپورٹس دیکھی ہیں، تاہم پاکستانی حکومت کی مثبت اقدامات اٹھانے کےلئے حمایت کی جائے گی،چین پاکستانی وزیراعظم کے دورہ کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے،دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح پر باہمی تعلقات ہمیشہ سے خوشگوار رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو کامیاب بنائیں گے تا کہ پاک چین تعلقات مزید بہتر انداز میں فروغ پا سکیں،چین نے ہمیشہ پاکستان کو بہترمعاونت فراہم کی ، یقین ہے کہ پاکستانی حکومت عارضی مشکلات پر قابو پانے اور مستحکم معاشی ترقی کے فروغ کےلئے مکمل صلاحیتوں کی حامل ہے۔جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستانی وزیراعظم کے دورہ چین کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواءچھن اینگ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے مابین اسٹرٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملے گی،ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت عارضی مشکلات پر قابو پانے اور مستحکم معاشی ترقی کے فروغ کےلئے مکمل صلاحیتوں کی حامل ہے۔
چینی ترجمان

ای پیپر دی نیشن