آج سیاہ ترین دن، بھارت نے ناپاک فوجیں کشمیر میں اتاریں: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(صباح نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ27اکتوبر1947 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی ناپاک فوجیں کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جمادیااور کشمیریوں کو ان کے آزادانہ حق رائے دہی سے محروم کردیا اور اب تک کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ان پر اندوہناک مظالم ڈھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا بھارت کی افواج کاکشمیر میں داخل ہونا اس کے توسیع پسند عزائم کی عکاس ہے اور جب سے بھارت وجود میں آیا اس نے ہمیشہ پڑوسیوں کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں اپنا دست نگر بنانے کی کوشش کی ہے۔ بھار ت نے کشمیر میں داخل ہو کر اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کو پائوں تلے روندا۔

ای پیپر دی نیشن