کبیروالا(نامہ نگار)سید گروپ کے مرکزی رہنما سید عابد امام نے حبیب بینک ورکرز فرنٹ (سی بی اے ) کے سینئر وائس پریڈنٹ اور سادات فائونڈیشن کبیروالا کے مرکزی رہنما سید منتظر مہدی کی رہائشگاہ پر منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہوگا،وطن عزیز کو سنگین بحرانوں سے نکالنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے اعتماد اور محبت کا قرض ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی صورت میں عوام کی بھرپور خدمت کرکے اتارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔عشائیہ تقریب سے میزبان سید منتظر مہدی،رائو محمد عمران ،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی ،سید احتشام رضا،سید فرخ رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔علاوہ ازیں سید گروپ کے مرکزی رہنما سید عابد امام نے بلدیہ کبیروالا کے سابق وائس چیئرمین ملک محمد زبیر کی رہائشگاہ پرجاکر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر زرعی سائنسدان رائو عمران،میاں معصب سرگانہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔