لودھراں کی بہتری کیلئے اپنی انا کو آڑے نہیں آنے دوں گا: عبدالرحمن کانجو

دھنوٹ(نامہ نگار) ضلع لودھراں کی بہتری کیلئے اپنی انا کو آڑے نہیں آنے دوں گا۔لودھراں کی ترقی کا سفر جاری رکھوں گا۔بلاتفریق خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔جو پروجیکٹ شروع کرائے تھے ان کی تکمیل کیلئے کوشاںہوں ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالرحمٰن خان کانجو نے وسیب اتحاد دھنوٹ کے عہدیداران و ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔میٹنگ میں چوہدری محمد اسلام ‘ملک قربان حسین،میاں ولی محمد کاشف،چوہدری برکت علی ریاض،حاجی گلزار حسین مغل چوہدری کاشف اسلام،مہر محمد اقبال نمبر دار،رانااحمد رضا،رانا محمد تحسین،رانا محمد ارشد خاں،محمد اکرم بھٹی،حاجی اعجازاحمد وسیم ،رانا محمد ناصر و دیگر لوگ موجود تھے۔عبدالرحمٰن خان کانجو محمد رمضان ویرڑ کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی بھی گئے۔

ای پیپر دی نیشن