سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عام انتخابات کے بعد سے پیپلز پارٹی کے کردار پر تحفظات ہیں۔ نواز شریف آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات سے گریزاں ہیں تاہم جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نواز شریف کو آصف زرداری سے ملاقات کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج یا کل نواز شریف سے ملاقات کر کے اس حوالے سے مزید کوشش کریں گے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی تو وہ اے پی سی میں ہی ہو گی اور نواز شریف پیپلز پارٹی سے تعاون پر مولانا فضل الرحمان سے ضمانت مانگیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماں نے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی تاریخ کا اعلان نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔