آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاکستان آئیگا، مشیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں کریگا

Oct 27, 2019

اسلام آباد(آئی این پی) آئی ایم ایف کا مشن(آج) اتوار کو پاکستان پہنچے گا جو پاکستان کی کارکرگی کا جائزہ لے گا اور مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض کی دوسری قسط فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا پروگرام سے متعلق پہلا جائزہ رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہوگا، آئی ایم ایف مشن دورے کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جس کی سربراہی ارینستوراماریزیگو کریں گے۔وفد قرض پروگرام کے تحت پہلے جائزے کیلئے پاکستان آئے گا وفد کی مشیر برائے خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں ہوں گی جس میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں