درہ شیرخان سیکٹرمیں بھارتی افواج کی فائرنگ وگولہ باری،متعدد گھروں کو نقصان

تتہ پانی(نامہ نگار)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹرمیں بھارتی افواج کی فائرنگ وگولہ باری، علاقہ لرزاٹھا، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا، لوگ گھروں کے اندر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹر میں بھارتی افواج نے جمعہ شب اچانک فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا اور وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رکھا، گولہ باری سے پورا علاقہ لرز اٹھا، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ، تاہم لوگ رات ہونے کے باعث اپنے گھروں کے اندر موجود تھے اس وجہ سے وہ محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جوابی کاروائی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن