واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مذہبی آزادی پرخصوصی امریکی سفیرسیموئل براؤن بیک نے بھارت کے مسلمان مخالف اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے 20 لاکھ افراد کی مذہبی بنیادوں پر شہریت منسوخی پر تشویش ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی آزادی پرخصوصی امریکی سفیرسیموئل براؤن بیک نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران متعصب بھارتی حکومت کے مسلمان مخالف اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں مذہبی آزادی کیحوالے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ افراد کی مذہبی بنیادوں پر شہریت منسوخی پرتشویش ہے۔ سیموئل براؤن بیک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ا?سام اور کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں مذہبی آزادی فراہم کی جائے، ان معاملات کو تعمیری انداز میں اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔