عدالتی حکم پر فضل الرحمٰن کی تقاریرکا متن ہائیکورٹ میں جمع

Oct 27, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدالتی حکم پر مولانافضل الرحمٰن کی تقاریرکامتن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔ عدالت کل 28 اکتوبرکو فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف اور بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست کی سماعت کرے گی۔ مقامی شہری نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف اور بغاوت کی کاروائی کے لیے درخواست دائرکر رکھی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اشتعال انگیز تقاریر کر کے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عدالت الیکشن کمشن کو مولانا فضل الرحمان کو فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کا حکم دے۔

مزیدخبریں