راولپنڈی /اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی جانب سے ’آزادی مارچ‘ کے شرکا کا راستہ روکنے کے لیے کنٹینرز تحویل میں لینے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی مارکیٹ اور بازاروں میں اشیا خورونوش کی قلت کا خدشد بڑھ گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہوں کیساتھ ہزاروں کنٹینرز رکھ دیے ہیں۔دوسری جانب مقامی گڈز ٹرانسپورٹرز اور ٹریڈرز ایسوی ایشن کے مطابق کہ کنٹینرز تحویل میں لینے سے اگلے چند دنوں شہروں میں کھانے پینے کی قلت بڑھے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند برس سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کم و بیش تمام تحاریک، مظاہروں اور مارچ کیخلاف کنٹینرز کا استعمال کیا جس کی مثال وکلا، طاہر القادری، عمران قادری اورتحریک لبیک پاکستان مارچ سے ملتی ہے۔جڑواں شہر (راولپنڈی اور اسلام آباد) میں کاشتکاری نہیں ہوتی اس لیے پھل، سبزیاں اور اجناس ملک کے دیگر شہروں سے یہاں پہنچایا جاتا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں پھل اور سبزی کی بڑی مقدار پنجاب اور خیبر پی کے سے پہنچائی جاتی ہے اور روڈ بند ہونے کی صورت میں دونوں شہر مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر شکیل قریشی نے بتایا کہ حکومت نے کنٹینرز تحویل میں لے کر لوگوں کے لیے مسائل پیدا کردیے۔انہوں نے بتایا کہ یومیہ آمدن والے مزدور گزشتہ ایک ہفتے سے بے روزگار ہیں۔شکیل قریشی نے بتایا کہ حکومت نے روزگار چھین کر یومہ اجرت کمانے والوںاور ان کے اہلخانہ کو شدید مشکل میں ڈال دیا۔