چلی: مظاہرے جاری،ریلی میں10 لاکھ افرادامڈ آئے،کابینہ برطرف

Oct 27, 2019

سنتیا گو (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرے جاری ہیں،دارالحکومت سنتیا گو میں ریلی میں دس لاکھ افراد شریک ہوئے ادھر صدر سنتیا ن پائینرا نے کابینہ برطرف کرنے کا اعلان کر دیا ہے یاد رہے ہنگاموں میںپولیس فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک اور سات ہزار کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔قاملاک جلانے کے باعث چودہ لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

مزیدخبریں