امریکا نے ایران کو بھیجی جانے والی خوراک اور ادویات پرپابندیاں نرم کر دیں

Oct 27, 2019

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پرعاید پابندیوں کے ضمن میں ایران کو خوراک اور ادویہ کی فروخت میں آسانی کے لیے پابندیوں میں نرمی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہاکہ ایران کو تنہا کرنے کی کوششوں کے باوجوایران کوانسانی امداد کو یقینی بنانے کے راستوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت ایران کو خوراک اور ادویات پر پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں ایران کی بڑھتی سرگرمیوں پر روک لگانے اور اس کے میزائل اور جوہری پروگرام پر پابندیوں کے لیے اقدامات کے ساتھ امریکا ایرانی عوام کی سہولت کے لیے جائز تجارت کا موقع فراہم کرے گا۔امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کردہ اعلان میں امدادی تنظیموں اور دیگر افراد کے خدشات کو دور کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی فہرست میں آنے والے ممالک روایتی طور پر خوراک اور ادویات کی ترسیل کو روکا جاتا رہا ہے مگر ایران پر خوراک اور ادویات کے شعبے میں عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں