کوٹ ادو پولیس کا انوکھا کارنامہ،10سالہ بچے پر بچی سے زیادتی کا مقدمہ

کوٹ ادو(خبرنگار) پولیس کوٹ ادو کا انوکھا کارنامہ،10سالہ نابالغ بچے پر 3سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو پولیس نے 10سالہ نابالغ بچے محمد آصف موچی پر 3سالہ بچی اسمااحسن سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے وارڈنمبر14اے لاڑ چوک کے رہائشی ملازم حسین وڈ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر688/19زیر دفعہ376آئی میں الزام عائد کیاگیا کہ گزشتہ روز اس کی پوتی اسماء احسن گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ ہمسایہ آصف موچی اسے بچی سے آصف موچی زیادتی کر رہاتھا جسے موقع پر قابوکر لیاگیاجبکہ گزشتہ روز10سالہ محمد آصف کو ہتھکڑی لگاکر دیگر ملزمان کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کوٹ ادو محمد طارق کی عدالت میں پیش کیاگیا جس پر عدالت نے10سالہ بچے پر مقدمہ درج کرنے پر پولیس پر برہم ہوگئی جبکہ تفتیشی منظور احمد کو طلب کیا تفتیشی منظور احمد عدالت پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بچے کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان آصف موچی اور متاثرہ بچی کا ڈی این اے کرانے کا حکم جاری کردیا ہے،دوسری طرف 10سالہ بچے کے ورثائ￿ والد غلام عباس بھٹی اپنے بھائیوں محمد اسحاق،عبدالرزاق والد محمد حنیف داماد مہران ودیگر رشتہ داروں کریم بخش،محمد اشرف شاکر عباس،منیر حسین،باقر حسین کے ہمراہ پریس کلب میں بتایا کہ ان کا بیٹا 10سالہ محمد آصف جوکہ ٹیلر ماسٹر کے پاس کام سیکھتا ہے جس پر ملازم حسین وڈ کی جانب سے لگایا گیا الزام جھوٹا ہے پولیس بھی بچے کے ساتھ ظلم کررہی ہے اور تھانہ کی حوالات میں بند خطرناک ملزمان کے ساتھ اسے بند کیاہوا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ جھوٹا مقدمہ خارج کیاجائے اور 10سالہ نابالغ بچے محمد آصف کو فوری طور پر رہا کیاجائے

ای پیپر دی نیشن