ایتھوپیا کے نوبل انعام یافتہ وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، 67 افراد ہلاک

ادیس ابابا(انٹرنیشنل ڈیسک)ایتھوپیا میں وزیراعظم ابی احمد کیخلاف ہونے والے پْر تشدد مظاہروں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 67 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایتھوپیا میں وزیراعظم ابی احمد کے خلاف سماجی کارکن جوار محمد کی اپیل پر ہونیوالے مظاہروں نے تشدد کی صورت اختیار کر لی ہے اور اسی دوران نسلی جھڑپوں کاآغاز ہوگیا ہے جس میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔حال ہی میں امن کی کاوشوں پر نوبل کا انعام حاصل کرنے والے وزیراعظم ابی احمد کیخلاف عوامی مظاہروں کی قیادت سماجی کارکن جوار احمد کر رہے ہیں، جنہوں نے ابی احمد پر مخالفین کے سات آ مرانہ رویہ رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعے دھمکانے اور تشدد کرانے کا الزام بھی عائد کیا۔ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا اور اورمیا میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں لاٹھی بردار شہری جوار احمد کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ سرکاری عمارتوں اور کئی گھروں کو جلانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ملک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شہریوں سے پْرامن رہنے کی اپیل کی ہے جب کی حکومت کی جانب سے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔حال ہی میں امن کی کاوشوں پر نوبل کا انعام حاصل کرنے والے وزیراعظم ابی احمد کیخلاف عوامی مظاہروں کی قیادت سماجی کارکن جوار احمد کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن