نواز شریف کے بعد آصف زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے : فیصل واوڈا

Oct 27, 2019

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کی ضمانت دے دی ہے تو پھر آصف علی زرداری بھی شدید علیل ہیں ان کو بھی ریلیف ملناچاہیے۔ جتنے بھی قیدی بیمار ہیں پھر ان کیلئے بھی یہی پیمانہ ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ جہاں تک حکومت کا سوال ہے کہ اس نے عدالت میں نواز شریف کی ذمہ داری کیوںنہیں لی تو زندگی اور موت تو اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے حکومت اس کی ذمہ داری کیسے لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی ہے تو پھر جیلوں میں جتنے بھی قیدی بیمار پڑے ہیں ان کو بھی ریلیف دیا جانا چاہیے۔ اس طرح تو آصف علی زرداری شدید علیل ہیں ان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے اور 100فیصد آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔

مزیدخبریں