اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آذر بائجان کا جموں وکشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذر بائجان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر عارف علوی نے غیر وابستہ تحریک کانفرنس کے موقع پر آذر بائجان کے صدر الیام علیوف سے ملاقات میں آذر بائجان کا کشمیر کے موقف پر پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آذر بائجان نے او این سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر میں کابینہ کشمیر کے معاملے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ صدر نے پاکستان اور آذر بائجان کے درمیان مختلف شعبوں جن میں دفاع ‘تجارت‘ توانائی کے شعبے شامل ہیں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور آذر بائجان دونوں باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ صدر نے آذر بائجان کے صدر علیوف کو بھارت کی طرف غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کو اپنے ملک کا حصہ قرار دینے اور کشمیریوں پر کرفیو تسلط کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔
صدر علوی کی آذربائیجان صدرسے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پرا ظہار تشکر
Oct 27, 2019