بھارت اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے باز نہیں آرہا :طیاب راشد سندھو

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے باز نہیں آرہا آئے روز کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے نہتے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں کو نشانہ بنارہا ہے جس کی ہم مذمت اور بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ اس کی یہ حرکتیں اسے ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کریں گی، اپنے ایک بیان میںچوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ افواج پاکستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے مگر پاکستان اپنی امن پسند پالیسی کے تحت بھارت کو بار بار وارننگ دے رہا ہے اگر حالات بدستور رہے اور بھارت نے اپنی بزدلانہ کاروائیں بند نہ کیں تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ،پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرکے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، اقوام عالم کو انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن