فضل الرحمن امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں، مذاکرات سے مسائل کا حل نکلتا ہے : فردوس عاشق

اسلام آ باد (آن لائن + این این آئی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اپنی انا‘ ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں‘ بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا فضل الرحمن امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے۔ امن کیلئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے۔ ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیئے روشن ہوئے۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن