حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے :طارق محمو دڈوگر

Oct 27, 2019

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمو دڈوگرنے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومت کو مزید وقت دیناملک کو مزید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں (ن) لیگ کی شرکت سے یہ مارچ تاریخ ساز ثابت ہوگا جسے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال حکمرانوں کو بہت مہنگا پڑے گا اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی وزراء کے بیانات اور دھمکیوںسے ثابت ہوچکا ہے کہ حکمران بوکھلاہٹ کاشکارہیںلوگ 13ماہ بعدنیاپاکستان نہیںقائداعظم کا پاکستان مانگ رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہان حالات میں (ن) لیگ خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔

مزیدخبریں