دنیا میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن کر ابھرا ہے: حاجی اقبال شیخ

Oct 27, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وانجمن تاجران مین بازار کے صدر حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست کا مرکز ومحور حقیقی معنوںمیں پاکستان کی انڈسٹری کی بحالی ، گراس روٹ لیول پر ترقی وخوشحالی کا عمل اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرکے اسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیساتھ ساتھ ٹیکس نظام کو مضبوط بنانا ہے ماضی میں حکمرانوں نے ہمیشہ بیرونی قرضے حاصل کرکے مصنوعی ترقی اور خوشحالی کی عمارتیں بنائیں جو ان حکمرانوں کے جانے کیساتھ ہی زمین بوس ہوگئی ہیںاب مصنوعیت کی بجائے حقیقت کی طرف آنا ہوگا عوام نے مشکل وقت گزار لیا ہے اب ریلیف کی فراہمی ان کو انکی دہلیز پر میسر آئیگی ان خیالات کااظہار انہوںنے محلہ احمد پورہ میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد اقبال شیخ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے دنیا میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن کر ابھرا ہے،کامیا ب خارجہ پا لیسی نے دنیا کو مسئلہ کشمیر پر با ت کرنے پر مجبورکیا کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ساتھ دینا کسی جہاد سے کم نہیں،پاکستان کے عوام، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے اور کسی طرح کی جارحیت برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپوز یشن کے احتجاج سے کو ئی خطرہ نہیں حکومت مخالف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اپوز یشن اپنی سیا سی ساکھ بحال کرنے کی خاطر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

مزیدخبریں