بھارت نے جارحیت کی توہمیشہ 27 فروری جیسا جواب ملے گا: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہوں گے پاک فوج اور پوری قوم بھارت کو ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ہماری امن پسند کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت کوئی حرکت کی کو اسے ہمیشہ 27 فروری جیسا جواب ہی ملے گا پاک فوج اور قوم کی کشمیر کاز سے کمٹمنٹ لازوال ہے اپنی شہ رگ دشمن کے پنجے سے چھڑانے کیلئے ہر پاکستانی پرعزم ہے ہم بھارت کو ہر محاذ پر جواب دینے کیلئے مستعد ہیں۔ وکلاء برادری بھی ہر فورم پر بھارتی عزائم کو بے نقاب کر رہی ہے استحکام پاکستان اور کشمیر ایشو پر وکلا کا کردار قابل فخر ہے قیام پاکستان میں بھی وکلا کا کردار ناقابل فراموش تھا استحکام پاکستان کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن