مصرمیں تیل کے نئے ذخائر دریافت پیداوار چند روز تک شروع ہوگی

قاہرہ (اے پی پی) مصر میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اطالوی کمپنی ’اینی‘ نے خلیج سویز میں تیل کا کنواں دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ مصر کے شمال مشرق میں واقع ہے، اس کنویں سے تیل کی پیداوار آئندہ چند روز کے دوران شروع کردی جائے گی، ابتدا میں یومیہ 5 ہزار بیرل تیل نکالا جائے گا۔ سکائی نیوز کے مطابق اطالوی کمپنی نے تیل کا نیا کنواں خلیج سویز کے مقام ابو ردیس سدری پر دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق تیل کے نئے کنویں سے آئندہ چند روز کے اندر ہی تیل نکالا جانے لگے گا، اس کنویں میں تیل کے محفوظ ذخائر کا تخمینہ 200 ملین بیرل لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن