پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)پبلک ہیلتھ فرانس کی مئی کے بعد سے موسمی بیماریوں کی نگرانی کے دوران ڈینگی بخار، چکن گنیا اور زیکا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ڈینگی بخار کے 529 کیسز کی اطلاع دی، جن میں سے 16 فیصد متاثرین نے ری یونین جزیرے پر قیام کیا، اس علاقے کو حال ہی میں وباء کاسامنا کرنا پڑا۔آئل ڈی فرانس، آکسیٹین اور پروونسے الپس کوٹ ڈی ایزور ریجن کے 10 علاقوں میں سب سے زیادہ درآمدی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔فرانس کے 5 علاقوں سے 6 زیکا وائرس کیسز اور 2 دیسی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال چکن گنیا کے 49کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی مقامی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ سب سے زیادہ کیسز الی-ڈی فرانس، اوورگن-رہن الپس اور آکسیٹین علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔
فرانس میں ڈینگی، چکن گونیا اور زیکا کیسز رپورٹ
Oct 27, 2019