ملکہ ہانس:چراگاہوں کیلئے مخصوص سرکاری اراضی پر قبضہ مافیابراجمان

ملکہ ہانس ( نامہ نگار ) ملکہ ہانس اور نورپورمیں صوبائی حکومتی اراضی کی لوٹ مار سے مختلف دیہات میں چراگاہ کی حیثیت میں مخصوص کیے گئے سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لیے ہیں ۔ بتایا جاتاہے کہ اینٹی کرپشن کے احکامات کے باوجود بعض دیہاتوں میں موجود سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے تاحال واگزار نہ کرایا جا سکا ہے جبکہ ریونیو افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے عوام الناس مضطرب کیفیت کا شکار ہے ۔سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار ، چیف سیکر ٹری پنجاب ، کمشنر ساہیوال ڈویژن سے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...