گجرات ( نامہ نگار)کسان بورڈ کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد نے کہا ہے کہ حکومت شوگر ملزمافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی کسانوں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیں گے چینی کا ریٹ دگنا ہو سکتا ہے تو گنے کا ریٹ بھی 300روپے فی من مقرر کیا جائے موجودہ حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں نے شعبہ زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا ناصرف ملکی معیشت تباہ ہویی بلکہ پاکستان کا کسان بھی معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہوا ان۔خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ پاکستان کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہویے خطاب کے دوران کہاانہوں نے کہا کہ زراعت کے حروف ابجد سے بھی بلد صوبایی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال ملک کی نااہلی اور نالایقی کی بدولت کسانوں کی بیپناہ جدوجہد سے حاصل۔ہونے کا رلیف بھی موجودہ حکومت نے واپس لے۔لیا ہے کھاد بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں۔میں 100گنا اضافہ کر دیا گیا ہے بازاروں میں جعلی بیج زرعی ادویات بڑے دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہیں کسانوں کی اجناس کی قیمتیں دس سال پہلے والی اور زرعی مداخل میں کئی سو گنا اضافے نے کسانوںکی کمر توڑ دی حکومت فوری طور پرزرعی ایمر جنسی نافذ کرے اگر حکومت کا یہی وطیرہ رہا تو کسان ناصرف انکے دفاتر کا گھیراو کریں گے بلکہ پنجاب اسمبلی سمییت اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بھی گریز نہیںکریں گے اجلاس میں مرکزی جنرل۔سیکرٹری چوہدری شوکت علی چدھڑ مرکزی سینیرنایب صدر میاں فاروق احمد۔جیویکا صوبایی صدر پنجاب سلیم صفدرنول صدر شمالی پنجاب محمد ریاض وڑایچ صوبایی جنرل۔سیکر ٹری وسطی پنجاب رایے آصف شیر کھرل سیکر ٹری اطلاعات وسطی پنجاب مظہر عباس چوہدری صدرلاہور ڈویڑن میاں رشید احمد اور ضلعی صدور شامل تھے۔