دیامیر‘ بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر پر پیشرفت کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Oct 27, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے کتنی زمین حاصل کی گئی اس کی تفصیلات حکومت سے لی جائیں۔ ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے پر کب کام شروع ہوا اس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ پرطلب کی جائیں۔

مزیدخبریں