کراچی/ لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک مساوات پارٹی کی سربراہ اور مولانا فضل الرحمن کی سیاسی حریف مسرت شاہین نے مولانا کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے اردگرد کنٹینر لگا کر وفاقی دارالحکومت کے باسیوں کومحبوس کردیا۔ حکومت کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جبکہ جی ٹی روڈ اور موٹروے کو بند کرکے عمران خان نے اپنے استعفے پر دستخط کردیے ہیں۔ عمران خان کو اپنا دھرنہ بھی یاد رکھنا چاہیے، اپنے انٹرویو میں مسرت شاہین نے کہا کہ سابقہ حکومتیں کرپٹ تھیں تو موجودہ حکومت ان سب پر بازی لے گئی ہے۔ عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس وقت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
مسرت شاہین نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی حمایت کر دی
Oct 27, 2019