ایرانی عوام کی مدد اور رجیم کو وسائل سے محروم کرنا چاہتے ہیں:امریکی نمائندہ خصوصی

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کو انسانی امداد بھیجنے پر پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ایرانی عوام کی مدد کرنا اور حکومت کو مالی وسائل سے محروم کرنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برائن ہک نے ایک بیان میں کہا کہ نیا انسانی ہمدردی میکانزم حکومتوں، کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کو ایرانی عوام کی نیابت میں جائز تجارت کو آسان بنائےگا۔ یہ پروگرام ایرانی رجیم کو وسائل کے استحصال سے محروم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن