پاکستان کابھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Oct 27, 2019 | 14:26

ویب ڈیسک

پاکستان نے بھارتی و زیر اعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کردیا   ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی  ، نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا  کہ سیاہ دن کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پرفیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں