مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو ساس کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔سابق وفاقی وزیر کی ساس کے انتقال کے باعث انہیں پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔خواجہ سعد رفیق نے اپنی ساس کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کر لی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی تایا کے جنازے میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا گیا تھا۔