ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول لاہور نے تاریخ کی سب سے مہنگی کار رجسٹرڈ کر لی 

Oct 27, 2020

لاہور(نامہ نگار)  محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن  اینڈ نارکوٹکس کنٹرول لاہور نے اپنی تاریخ کی سب سے مہنگی کار رجسٹرڈ کر لی ہے۔ساڑھے گیارہ کروڑ روپے مالیت کی  لیمبرگینی کار کی رجسٹریشن فیس45 لاکھ 32 ہزار روپے وصول کی گئی ہے ۔ واضح رہے کی محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے سسٹم میں 10کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کی رجسٹریشن فیس وصول کرنے کی کلاس تھی۔ کچھ دن قبل محکمہ ایکسائز نے اس کار کی قیمت دس کروڑ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن کرنے سے معذرت کی تھی۔ جس کے بعد محکمہ نے10کروڑ روپے سے ذیادہ قیمت کی کار کی کلاس کمپیوٹر سسٹم میں شامل کی ہے اور گزشتہ روز اس گاڑی کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں