سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر کیخلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کی سربراہی میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ راجہ لیاقت نے اندرون شہر ایکشن کرتے ہوئے ریل بازار میں چینی اور گھی کے ہول سیل ڈیلرز کی دوکان پر چھاپے مار کر متعدد دوکانوں کو سیل کر دیا اور اپنی مدعیت میں ریل بازار کے چار تاجروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جن میں 15 سال قبل وفات پانے والے تاجرخواجہ سلیم کو زخیرہ اندوزی کا ملزم بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے نامزد ملزم کی وفات کا پتہ چلنے پر مقدمہ کی تصیح کر دی گئی ہے۔