اسلام آباد (وقائع نگار) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق اور جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق اور جج ارشدملک کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ ناصر بٹ نے مجھ سے دھوکے سے جج ارشد ملک کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بنوائی ، ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے مجھ سے ویڈیو بنوائی۔ مریم نواز شہباز شریف و دیگر لیگی رہنمائوں کی نہ گرفتاری نہ تحقیقات ہوئیں ، دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنا جانبداری ظاہر ہوتی ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی میری ابھی تک نہیں ہوئی۔ 13 اکتوبر 2019ء سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں استدعا ہے کہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔