پاک بحریہ کا کراچی میں مفت میڈیکل، آئی کیمپ، آپریشن بھی کئے 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ساحلی علاقوں میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی پاک بحریہ کی کاوشوں کے تسلسل اور بالخصوص کرونا وباء کے تناظر میں پاکستان بحریہ نے روٹری کلب انٹرنیشنل، المصطفٰی ٹرسٹ اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مبارک ولیج، کراچی میں ایک مفت میڈیکل اور آئی کیمپ قائم کیا۔ آنکھوں کے سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک قابل ٹیم نے جدید تشخیصی آلات پر مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت مشاورت فراہم کی۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ معمولی سر جیکل اور ڈینٹل آپریشنز بھی کیے گئے۔ مزید برآں، مریضوں کو عام متعدی امراض اور ان کے انسداد کی تدابیر بالخصوص کرونا کی وباء کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، مریضوں میں ذاتی صحت و صفائی، بچوں کی صحت اوردیکھ بھال اور رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...