حوثیوں کا ایک دن میں سعودی عرب پرتیسرا  ڈرون حملہ ناکام

صنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک دن میں تیسرا بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی پرحملے کے لیے بھیجے گئے بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑے۔ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کے حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن