اسلام آباد (وقائع نگار خسوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور سلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پلان 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا تھا لیکن ان کا صرف آٹا اور چینی چوری کا پلان مکمل ہوا۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہ عمران صاحب پلان تو آپ کا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن پورے ملک کو بھکاری بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا پلان تو انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانے کا بھی تھا۔