لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے تیسرے روز مزید تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ سندھ بمقابلہ گلگت بلتستان کھیلا گیا۔ جس میں سندھ نے گلگت کو 1 کے مقابلے 9 گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ کے پی کے بمقابلہ ایچ ای سی کھیلا گیا۔ یہ میچ انتہائی سسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا۔ تیسرا اورآخری میچ پنجاب بمقابلہ بلوچستان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے ایک کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ پیر کے روز کھیلے جانے والے میچز کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ اوران کے ہمراہ ہیڈ کوچ نیشنل ٹیم خواجہ محمد جنید تھے۔27 اکتوبر بروز منگل کو 2 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ بلوچستان بمقابلہ آزاد جموں و کشمیر، دوسرا میچ سندھ بمقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم پیچ نمبر دو پرکھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی تمام میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔