دمشن (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مغربی شام میں روسی فضائیہ کے مبینہ حملے میں ترکی کے حمایت یافتہ 78 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ سیرینن آبزرویٹنری فار ہیومن رائٹس نے پیر کے دن بتایا کہ روسی فضائیہ نے یہ حملہ ترک نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر کیا تھا۔ شامی صدر کے حامی روس کی فضائیہ نے ادلب میں بھی حملے کئے جن میں فیلق الشام نامی باغی گروہ کے 90 ارکان زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے جبل الویوس میں تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
شام، روس فضائیہ کے حملوں میں ترک حمایت یافتہ 78 جنگجو ہلاک
Oct 27, 2020