بک شیلف  …… شخصیت سازی کے سنہری اصول 

Oct 27, 2020

ڈاک ایڈیٹر

انسان ہر لحاظ سے اپنی شخصیت کو پرکشش اور سحر انگیز بنانے کی کوشش کرتا ہے ، ہر لمحہ اس کی خواہش اپنے مخاطب و مقابل کو مرعوب کرنے کی ہوتی ہے ، شخصیت سازی کے اصول پر مختلف زبانوں میں بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جن کے اردو تراجم مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن وہ کتابیں کماحقہ شخصیت سازی کی ضروریات پوری نہیں کرتیں تاہم اس حوالے سے مولانا عبدالمالک مجاہد سعادت کے حصول میں حسب سابق بازی لے گئے ہیں ۔ انہوں نے محمد بلال لاکھانی کی انگریزی زبان میں کتاب 
''Real life Lessons from the Holy Quran For 21st Century Muslim''
کا اردو ترجمہ ’’شخصیت سازی کے سنہری اصول ، قرآن مجید کی روشنی میں‘‘ شائع کرایا۔ عکاشہ مجاہد  نے کتاب دارالسلام کی شاندار روایات کے مطابق انتہائی دیدہ زیب سرورق کے ساتھ نہایت شاندار آرٹ پیپر پر شائع کی۔ پانچ ابواب پر مشتمل رنگین تصاویر کے ساتھ 149 صفحات کی کتاب دارالسلام فون نمبر 042-37324034 ، 36 ۔لوئر مال نزد سول سیکرٹریٹ لاہور سے شائع کی۔ جو اساتذہ‘ علمائ‘ وکلاء اور طلبہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کیلئے گرانقدر تحفہ ہے۔ (تبصرہ: ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ) 

مزیدخبریں