باکو (بی بی سی) آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین تیسرے سیز فائر معاہدے پر اتفاق ہونے کے چند گھنٹے بعد ڈیل کی خلاف ورزی کی گئی۔ گزشتہ چار ہفتوں سے نگورنو کارا باخ میں حالات کشیدہ ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک اس تناظر میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اس سے قبل نگورنو کارا باخ میں قیام امن کے لئے جنگ بندی کے دو معاہدے ناکام ہو چکے ہیں۔ یاد رہے امریکی ثالثی میں تیسرا جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا۔ جو پہلے دن ہی ناکام ہو گیا۔ پیر سے عملدرآمد ہونا تھا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے پومپیو نے معاہدہ کرایا۔ صدر ٹرمپ نے اسے سراہا تھا۔