چھانگ چھن (شِنہوا)شمال مشرقی چین کے صوبے جیلن کے شہر بائی چھینگ میں ہائیڈروجن ایندھن کے سیل سے چلنے والی 15بسوں کا بیڑا سفری خدمات کے لئے پیش کردیاگیا ہے جو جیلن میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے اور صفر کاربن اخراج کی حامل کمرشل بسیں چین کے گاڑیاں بنانے والے سرکردہ ادارے ایف اے ڈبلیو کے ٹرک بنانے والے ذیلی ادارے جیفانگ نے تیار کی ہیں۔یہ بسیں 15 منٹ کے ری فیولنگ ٹائم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے کم سے کم منفی30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں آسانی سے چل سکتی ہیں۔یہ گاڑیاں دھوئیں کی نشاندہی کرنے والے سینسرز، آگ بجھانے والے خودکار آلات اور حفاظت کے دیگر آلات سے لیس ہیں،اس کے ساتھ ساتھ موبائل فون ایپ کے ذریعے بس کی پوزیشن اور حالت کی انٹیلی جینٹ پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن سسٹم سے نگرانی بھی کی جاسکتی ہے۔