اسلام آباد(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گستاخانہ مواد تشہیر کے کیس میں حتمی دلائل طلب کرلیے۔پیر کے روز سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور پی آئی اے افسران عدالت پیش ہوئے اور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ملزم ناصر احمد کی سفری دستاویزات عدالت میں جمع کروادی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔
گستاخانہ مواد تشہیر کیس، خصوصی عدالت نے حتمی دلائل طلب کرلیے
Oct 27, 2020